ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ پر تقریبات ‘ کیک کاٹے گئے
ملتان ‘ کبیروالا ‘ بارہ میل ‘جلالپور پیروالا ‘ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ وہاڑی ‘ بوریوالا ‘ شاہ جمال ‘ چوک سرور شہید ‘ بہاولپور ‘ حاصل پور ‘ صادق آباد ‘ خان پور ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ راجن پور ‘ کوٹلہ نصیر ‘ خیر پور سادات ‘ چوک اعظم (نیوز رپورٹر ‘ نمائندگان ) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے90ویں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
یوم پیدائش پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کیک کاٹے گئے اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں پی پی رہنماؤں نے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس سلسلے میں ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق مرکزی تقریب ضلعی صدر کامران عبداللہ مڑل کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جس میں مقامی رہنما خواجہ رضوان عالم ، نفیس احمد انصاری ، راؤ ساجد علی ، حبیب اللہ شاکر ، چوہدری محمد یٰسین ، ملک محمد اسد ، اے ڈی بلوچ ، ریاض رضا ، رئیس الدین قریشی ، آفتاب شبیر چانڈیو ، مرزا نذیر بیگ ، ایم سلیم راجہ ، غضنفر لنگاہ ، ملک ریاض ارائیں ، چوہدری احسن ، میاں عرفان ، شعبہ خواتین سے سعیدہ جمال لابر ، راضیہ رفیق ، شبانہ گل ، خواجہ عمران ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب مین کہا کہ بھٹو ایک نظریہ اور فلسفہ کا نام ہے موجودہ نامساعد حالات میں ذوالفقار علی بھٹو جیسی ولولہ انگیز قیادت کی ضرورت ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں قوم کو دوسرا بھٹو مل چکا ہے سٹی سیکرٹریٹ لابر ہاؤس میں سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں منعقد کی گئی سالگرہ کی تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا اور پہلی بار پاکستان کی سیاست کو ڈرائینگ روم سے نکالی کہ عوام کی دہلیز تک رسائی دی ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا آغاز کیا اور پاکستان کے لیے ہوئے طبقات کو عزت نفس سمیت معاشرے میں انہیں شناخت دی ہے آج پھر حالات ایسے ہی نڈر لیڈر کی متقاضی جو بین الاقوامی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کو پاکستان کا مقدمہ لڑنے ہمت وحوصلہ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نکال لائے گی تقریب میں ڈاکٹر جاوید صدیقی ، عثمان بھٹی ، نذر محی الدین ، ابوبکر اعوان ، حاجی مظہر نواز ، منظور قادری ، ارشد اقبال ودیگر عہدیدار وکارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی سابق مشیر ایم سلیم راجہ کی زیرصدارت سالگرہ کی تقریب میں شرکاء میں سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد مجتبیٰ گیلانی ، نذیر بیگ ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا اور عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں ان کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا ملک کے پسے ہوئے طبقات کو سیاسی شعور دیا اور انہیں اپنے حقوق بارے آگاہی دی مقررین نے کہا کہ آج ملک کو پھر ذوالفقار علی بھٹو کی اشد ضرورت ہے اور بلاول بھٹو زرداری ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے سابق صدر سلیم الرحمن مئیو اور ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری ایوب انصاری کی جانب سے بھی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے ۔کبیروالا ‘ بارہ میل سے سٹی رپورٹر ، نمائندہ پاکستان کے مطابق پیپلز پارٹی کبیروالا سٹی کے زیر اہتمام ککڑہٹہ روڈ کبیروالا پر واقع آفس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی تحصیل کبیروالا کے سابق جنرل سیکرٹری اور بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے الیکشن میں امیدوار صدر رانا عمر دراز ایڈووکیٹ ، پیپلز پارٹی تحصیل کبیروالا کے زیر اہتمام بھی پیپلز سیکرٹریٹ چوک ٹاؤن ہال کبیروالا میں تقریب کا انعقاد ۔ علاوہ ازیں جلالپور پیروالا میں تحصیل صدر حامد علی بھٹی کی رہائش گاہ مظفر گڑھ میں پیپلز لائرز فورم ، کوٹ ادو بخاری ہاؤس وہاڑی میں اشفاق رفیق بلوچ کے زیر اہتمام بوریوالا میں سلیم قریشی شاہ جمال میں پی پی علماء ونگ مظفر گڑھ کے صدر مولانا عامر رضا ضلع کچہری کے بار روم ، چوک سرور شہید چوہدری احسان الحق نولاٹیہ بہاولپور میں ضلعی سینئر نائب صدر شاہ محمد چنٹر ، ضلعی صدر شاہ رخ ملک حاصل پور میں چوہدری معظم کمال وینس صادق آباد میں اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سیٹھ بصر وجی پیپلز سیکرٹریٹ میں مخدوم مصطفی محمود ، پیپلز لائز فورم ، خان پور میں بزرگ رہنما انجینئر محمد حسین شاکر ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ بار میں کفایت عباسی ، بستی تالپور ، سخ سرور حق نواز ، تونسہ میں اسحق کرنائی ، شادن لُنڈ میں سردار امجد خان ، راجن پور میں تحصیل صدر یوسف گبول ، چوہدری سرور عباس ، خیر پور سادات میں عسکری ہاؤس اور چوک اعظم میں یادرگار چوک کے قریب سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔