عوامی خدمت مشن‘ صوبہ سرائیکستان بنا کردم لینگے‘ جمشید دستی

عوامی خدمت مشن‘ صوبہ سرائیکستان بنا کردم لینگے‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آبا د( نمائندہ خصوصی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی، سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر امیدوار حلقہ این اے 152ملک اللہ نواز وینس ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے جب تک زندہ رہیں گے عوام کی خدمت کرتے ر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ہیں گے جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقہ عوام کے اصل دشمن ہیں ہماری سیاست کا مرکز اور محور غریب عوام کی خدمت ہے سرائیکی وسیب کی خدمت وقت کی اصل آواز ہے ہم صوبہ سرائیکستان بنا کر دم لیں گے آج فری بس سروس کا افتتاح ہو گا فری بس کے ذریعے خدمت کی سیاست کا آغاز ہو رہا ہے یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی وسیب کی عوام بیدار ہو کر اپنے اصل محسنوں کو پہچانیں سرائیکستان صوبہ کے قیام کے بغیر سرائیکی وسیب کے مسائل حل نہیں ہو سکتے آنے والا وقت غریب سرائیکی عوام کا ہے .