ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کا فراڈ اہلیان ملتان سے بھونڈا مذاق ہے‘ ظہیر الدین علیزئی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کا فراڈ اہلیان ملتان سے بھونڈا مذاق ہے‘ ظہیر ...

ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے انکشاف نے کمپنی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کے ذمہ داران کی کارکردگی اور فرائض منصبی پر بہت سے سوالات اٹھا دیئے ہیں کمپنی میں بوگس بھرتیوں اور اختیارات کی بندر بانٹ پر کروڑوں روپے کے ضیاع اہلیان ملتان کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے شہر بھر میں ناقص صفائی اور جگہ جگہ گندگی کے تعفن زدہ ڈھیر لگنے کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران کا خاموش تماشائی پر مبنی رویہ اس بات کی دلیل ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے مختص کیے گئے کروڑوں روپے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران اور کچھ پس پردہ شخصیات کی جیبوں پر منتقل ہو رہے تھے جو کہ شرمناک ہے ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ہونیوالی کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لایا جائے اور کمشنر ملتان بلال بٹ ذاتی دلچسپی لیں ان کرپٹ عناصر کیخلاف نہ صرف فوری کارروائی کریں بلکہ ان سے خورد برد کیے گئے کروڑوں روپے بھی نکلوائیں پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ہونیوالے اس تاریخی فراڈ کے ایشو کو اٹھائیں گے تاکہ پنجاب حکومت کو ان کی کارکردگی کا آئینہ دکھا سکیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر