آئندہ عام انتخابات سے بھی ملک کو فائدہ نہیں ہونیوالا‘ ذوالفقار علی کھوسہ

آئندہ عام انتخابات سے بھی ملک کو فائدہ نہیں ہونیوالا‘ ذوالفقار علی کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)اگر الیکشن ہوبھی گئے تو کسی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت نہیں مل سکے گی۔آئندہ انتخابات میں اگر ن لیگ یا پھر اپوزیشن کی جماعت میں کوئی جیتا تو کون تسلیم کرے گا۔بدبودار سیاسی ماحول میں عام آدمی کی نہیں ہر کوئی اپنے اقتدار کی بات کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سا بق گورنر پنجاب سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے ڈیرہ غازی خان کھوسہ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کہ ایک اور این آر او کی خبریں گشت کررہی ہیں سوال یہ ہے کہ اس سے قبل جتنے این آر او ہوئے ان سے کسی شخص واحد کو تو فائدہ ہوا ہوگا مگر پاکستان کو کتنا فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے نتائج کو کیسے قابل قبول بنایا جائے گا کیا موجودہ سیاسی ماحول میں سیاسی جماعتیں کسی سیاسی جماعت کی برتری کو تسلیم کریں گی آئندہ عام انتخابات سے بھی ملک کو فائدہ نہیں ہونے والا ختم نبوت کے ایشو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پر غلطی ہوگئی تو سوال یہ ہے کہ اسقدر اہم معاملہ پر کیسے غلطی ہوگئی یہ ہر مسلمان کا زاتی مسلۂ ہے اورختم نبوت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ کلمہ گو مسلمان نہیں کرسکتاجنوبی پنجاب کی محرومیوں پر بات کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو لاہور کی ترقی کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔انہوں نے کہا کہ ہم لاہور کی ترقی کے خلاف نہیں ہیں وہاں بھی ترقی ضرور ہومگر جنوبی پنجاب کی حالت زار پر بھی توجہ دیں یہاں پر لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ۔
ذوالفقار کھوسہ