حج درخواستوں کی آن لائن وصولی ‘ وزارت مذہبی امور بنکوں کے نمائندگان کو آج ٹریننگ دیگی

حج درخواستوں کی آن لائن وصولی ‘ وزارت مذہبی امور بنکوں کے نمائندگان کو آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) وزارت مذہبی امور حج درخواستوں کی آن لائن وصولیوں کے سلسلہ میں بنکوں کے نمائندگان کو آج ملتان کے مقامی ہوٹل میں ٹریننگ دے گی۔ ورکشاپ میں بینکوں (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کی جانب سے پانچ پانچ نمائندگان شرکت کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران سمیت حج ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھر ٹریننگ دیں گے۔ وزارت کے مطابق درخواستی وصول کرنے کے مجاز بنکوں کے ٹریننگ حاصل کرنے والے نمائندگان تحصیل سطح پر اپنے اپنے بنکوں کے اہلکاروں کو تربیت دیں گے تاکہ فارم کی وصولی اور جمع کرتے وقت کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔