سنی تحریک کی تحفظ ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ کا ملتان میں شاندار استقبال

سنی تحریک کی تحفظ ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ کا ملتان میں شاندار استقبال

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام راولپنڈی سے کراچی جانے والے تحفظ ختم نبوت وبیت المقدس ٹرین مارچ کاملتان ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ضلعی صدر ارشد قادری ،عامر قادری ، راؤ محمد عارف رضوی ، ودیگرعلماء ومشائخ کی قیادت میں شاندار استقبال کیاگیا،مارچ کی (بقیہ 29نمبرصفحہ7پر )

قیادت سربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجاز مرکزی رہنما محمدشادب رضانقشبندی، صوبا ئی صدر کے پی کے محمد انعام اللہ خان قادری ،سید عثمان حیدر شاہ نقوی ودیگرعہدیدار اور علماء ومشائخ شریک تھے ملتان ریلوے اسٹیشن پراستقبال کے لئے آنے والے کارکنان و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ ، عقیدہ ختم نبوت سے غداری حکمرانوں کا دھڑن تختہ کر دے گی،امریکی سامراجیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے،حکومت کو امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، امریکہ نواز پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو قوم سخت رد عمل کا اظہار کریگی،دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو 100ارب ڈالر سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، 70ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی جانیں گئیں،امداد کے نام پر بھیک کے کشکول کی وجہ سے پاکستانی قوم کی رسوائی ہوئی،خود انحصاری، اپنے وسائل پر اعتماد اور پاکستان کو کرپشن کی دلدل سے نکالنا اور پاکستان کے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، امریکہ کو شام ، عراق اور کرد مسئلے پر ناکامی کا سامنا ہے، القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام پر امریکہ کو اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی میں تاریخ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،انہوں نے مزید کہاہے کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ تیار ہونے کے باوجود شائع نہ کرناحکومتی بدیانتی ہے،ایسالگتاہے کہ ختم نبوت قانون کے خلاف سازش میں ن لیگ کی مرکزی قیادت خود شریک تھی،یہی وجہ ہے کہ مجرموں کی مسلسل پشت پنائی کی جارہی ہے، ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہ پہنچا یاگیاتو حکومت مخالف بڑی تحریک کااعلان کریں گے،اس حوالے سے ہم پیرآف سیال شریف کے تمام مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہیں اور9جنوری کولاہورمیں ہونیوالے احتجاج میں بھرپورشرکت کرینگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر