ملتان میں فراہمی و نکاسی آب کے پراجیکٹس جلد مکمل ہونگے‘ راؤ قاسم

ملتان میں فراہمی و نکاسی آب کے پراجیکٹس جلد مکمل ہونگے‘ راؤ قاسم

ملتان (نمائندہ خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کو مزید بہتر کرنے (بقیہ 31نمبرصفحہ7پر )

میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ملتان کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولتوں کیلئے شہر کے مختلف کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ پاکستان بھر میں خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کے بڑے پلانٹ کی سہولت پنجاب میں کسی دیگر واسا کے پاس نہیں ہے (187) ایکٹر کے وسیع و عریض رقبے پر محیط اور (11) کلومیٹر طویل سلج کیرئیر کا یہ پلانٹ ملتان شہر کے (33) فیصد سیوریج کے پانی کو صاف کر نے کی سہولت فراہم کر رہا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاپان انٹرنیشنل کو اپریشن ایجنسی ( جائیکا)کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ساتو کی سر براہی میں وفد کے سورج میانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی کارکردگی کے معائنہ کے موقع پر کیا ڈائریکٹر ورکس نسیم خالد چانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن آصف جاوید ، کوارڈینیٹر جائیکا وجہہ الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے وفد کو بتایا کہ سورج میانی ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ سدرن پنجا ب بیسک اربن سروسسز پراجیکٹ کے تحت ایشین بنک کے فنڈز سے مکمل کیا گیا تھا اور اب پنجاب حکومت کی گرانٹ سے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور ٹریٹمنٹ پلانٹ تک نالہ کی تعمیر کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے (66) فیصد سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کیلئے شہر کی سدرن سائیڈ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کیلئے سفارشات حکومت کو بھجوائی جا چکی ہیں اور اس میگا پراجیکٹ کے بعد سیوریج کا پانی نہروں میں دالنے کی بجائے ٹریٹمنٹ کے بعد دریا ئے چناب میں ڈالا جائے گا بعد ازاں وفد نے سورج میانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کے مختلف حصوں سے سیوریج کے پانی کے نمونے بھی حاصل کیے اور قدرتی طریقے سے سورج کی روشنی کے ذریعے سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کے عمل کو بہترین قرار دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر