اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے فلاحی تنظیموں پر پابندیاں شرمناک ہیں‘ امیر حمزہ

اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے فلاحی تنظیموں پر پابندیاں شرمناک ہیں‘ ...

کہروڑپکا (سٹی رپورٹر)ا مریکہ بہادری سے شکست کو قبول کر ے پاکستان الحمد اللہ مضبوط ہے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیر دفاع کی بیان کی شدید (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مذمت کرتے ہیں ۔اپنی نا کامیوں اورنا اہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے فلاحی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنا شرم ناک ہے ان خیالات کا اظہار جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما امیر حمزہ نے کہروڑپکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے قوم کو تیار ہونا پڑے گا چاہتے اور نا چاہتے ہوئے بھی فوج اور سیاست دان بیت المقدس کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں ختم نبوت ؐ کے معاملے میں اصل ذمہ دارنواز شریف ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام افراد کو بلا تفریق قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سزادی جائے ۔انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کے خلاف عدالتی جنگ لڑیں گے اس موقع پر عابد منگلا ضلعی سیکرٹری اطلاعات ،ابواحمد مسؤل جماعت الدعوۃ کہروڑپکا ،عبدالرحمن میڈیاکوآرڈینٹر و دیگر بھی موجو دتھے ۔قبل ازیں امیر حمزہ نے کہروڑپکا میں جمعہ پڑھایا اور بیت المقدس کے حوالے خطاب کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر