اخوت مائیکروفنانس سنٹر میں ہونیوالی ڈکیتی کے پانچوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اخوت مائیکروفنانس سنٹر میں ہونیوالی ڈکیتی کے پانچوں ملزمان کو پولیس نے ...

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس کی ایک اور اہم کامیابی بستی خداداد میں واقع اخوت مائیکروفنانس سنٹر میں چند روز قبل ہونیوالی ڈکیتی کے پانچوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ملزمان کو برآمدگی وتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے چند روز قبل بستی خداداد کے علاقے میں اخوت مائیکروفنانس سنٹر میں 5نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بناکرتقریباً7لاکھ 51ہزار روپے لوٹ لیے۔اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ڈی ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے تمام ابتدائی معلومات اور شواہد اکٹھے کیے۔جس پر ایس پی کینٹ ڈاکٹرفہد مختیار نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم کو تشکیل دیا ۔جنہوں نے گزشتہ روز پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اورتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر بھی منتقل کردیا۔تاکہ لوٹی ہوئی تمام رقم کی برآمدگی کو یقینی بنایاجاسکے۔ملزمان کے نام کو فی الحال صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ واردات کے مرکزی ملزم بھی پکڑاگیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر