فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں‘ 3 پوائنٹس سیل‘ 3 کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں‘ 3 پوائنٹس سیل‘ 3 کو جرمانے

ملتان (وقائع نگار): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں ناقص غذا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی جاریہیں ۔ اس سلسلے میں ساؤتھ ریجنI- کے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے 2فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سربمہراور3 فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات پر 135000روپے جرمانہ ، ناقص غذا موقع پر تلف اور متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کیے ۔تفصیلات کے مطا بقڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کیپٹن سعید لغاری کی زیر نگرانی جلال پور پیروالا پر واقع الخیر سوئیٹس اینڈ بیکرز اور سٹی فوڈ سنٹر اینڈ بار بی کیو کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے ،حشرات کی روک تھام کے مناسب انتظامات نہ ہونے،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سیل کر دیا۔اس کے علاوہ لودھراں روڈ جلال پور پیر والا پر واقع نیسلے سب سنٹر لودھران کو 1لاکھ روپے اور دو فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور 35ہزارروپے حشرات کی روک تھام کے لیئے مناسب انتظامات نہ کرنے،کھلی نالیوں کی موجودگی ،صحت وصفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ50کلو گرام بدبودار گوشت،15کلو گرام ناقص مٹھائی، موقع پر تلف کی گئی۔ مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھI- کیپٹن سعید لغاری پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ سیل اور جرمانے کیے جانے والے فوڈ پوائنٹس کو ملاوٹ کرنے،ناقص خوراک فراہم کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرکیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر