ایف آئی اے ملتان کی سالانہ کارکردگی ‘ 455 ملزم گرفتار کیے

ایف آئی اے ملتان کی سالانہ کارکردگی ‘ 455 ملزم گرفتار کیے

ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان کی 2017 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، اس دوران ایف آئی اے نے 455 ملزمان کو گرفتار اور ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیتی ریکوری کی، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان نے سال 2017 کے دوران 455 ملزمان (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا، انٹی کرپشن سرکل نے 115، کمرشل بنک سرکل نے 51 اور انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 311 ملزمان کو گرفتار کیا، اس دوران انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 110 اشتہاریوں، انٹی کرپشن سرکل نے 6 اور کمرشل بنک سرکل نے 12 اشتہاریوں کو گرفتار کیا، ایک سال کے دوران انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 19، انٹی کرپشن سرکل نے 1 اور کمرشل بنک سرکل نے 4 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا، ایف آئی اے نے سال 2017 کے دوران ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم کی ریکوری کی اور عدالت میں کیسز کے ذریعے ملزمان کو 5 کروڑ 52 لاکھ سے زائد جرمانے بھی کروا? گئے،ایف آئی اے حکام نے کاپی رائٹ ایکٹ، بجلی چوری، منی لانڈرنگ، سائبر کرائم و دیگر کاروائیاں کیں، ایف آئی اے نے سال 2017 کے دوران 4 ہائی پروفائل کیسز بھی ڈیل کیے، نشتر ہسپتال کے غیر قانونی ادویات کیس کے 13 میں سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ڈی ایچ او بہاولپور کی غیر قانونی ادویات کیس کے 4 میں سے 1 ملزم کو گرفتار اور ان دونون کیسز میں 40 لاکھ روپے سے زائد مالیتی دوائیاں بھی برامد کی گئیں، اس دوران کے پی کے میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کیس میں 12 ملزمان میں سے 9 گرفتاراور برائیٹ فیوچر ویزہ فراڈ کیس کے 6 ملزمان میں سے 4 گرفتار کیے گئے، ویزہ فراڈ کیس میں 254 پاسپورٹس اور جعلی ویزے برآمد بھی کیے گئے.

مزید : ملتان صفحہ آخر