میپکو ریجن میں سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلوں کا نیا ریکارڈ قائم

میپکو ریجن میں سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلوں کا نیا ریکارڈ قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکو ریجن میں سیاسی بنیادوں پر تقرر وتبادلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان میں تعینات افسر سیاسی سفارشوں کی بنیاد پر دو سے تین سال بعد ڈویژن اور(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سب ڈویژن بدل لیتے ہیں۔گزشتہ دس سالوں میں ملتان میں تعینات ہونے والے ایس ڈی اوز اب ترقی پا کر ایکسئین بن گئے ہیں لیکن ملتان سے باہر نہیں گئے۔ ایس ڈی او عہدے پر تعینات افسردو، دو مرتبہ ایک ہی سب ڈویژن میں تعینات رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ سیاسی سرپرستوں کی مہربانی سے ان افسروں نے ملتان میں خلاف پالیسی تعیناتیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ سینئر افسروں کے قریبی رشتہ دار بھی پر کشش سب ڈویڑیژنوں میں تعینات ہیں۔ سب ڈویژنل افسر دو سے اڑھائی سال کا عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر باہمی تبادلے کروالیتے ہیں۔ ناقص کارکردگی کے باوجود انتظامیہ سرکاری اہداف پورے نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتی۔ سیاسی سرپرستوں کے باعث کمپنی کی مجموعی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی پاورڈویژن سردار اویس احمد لغاری بھی اب تک ایسے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے اقدامات نہیں کرسکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر