ننگانہ چوک سے اغواء ہونیوالے نوجوان کے دوست کے ہاتھوں قتل ہونیکے انکشاف

ننگانہ چوک سے اغواء ہونیوالے نوجوان کے دوست کے ہاتھوں قتل ہونیکے انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملتان میں تھانہ بی زیڈ کے علاقے ننگانہ چوک سے نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، نوجوان کو اس کے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
دوست نے قتل کر کے لاش زمین میں دبا دی تھی، تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق 11 نومبر 2017 کو ننگانہ چوک سے صابر کو اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تو دوران تفتیش مغوی کے دوست منیر نے قتل کرنے اور خانیوال کے علاقے نواں شہر میں زمین میں دبا? جانے کا انکشاف کیا، جس پر پولیس نے نواں شہر کے علاقے موضع بلوچاں سے ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کر لی، ملزم نے دوست سے 20 ہزار روپے سے زائد رقم بھی چھینی تھی جبکہ اس کا موٹرسائیکل بھی نہر سے برآمد کر لیا گیا ہے ، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کی دفعات شامل کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔