عوامی شکایات ‘محکمہ اوقاف نے نگران درگاہ حضرت شاہ رکن عالمؒ کو ہیڈ آفس لاہور پابند کردیا

عوامی شکایات ‘محکمہ اوقاف نے نگران درگاہ حضرت شاہ رکن عالمؒ کو ہیڈ آفس ...

ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف نے درگاہ حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے نگران محمد ہارون کو عوامی شکایات پر ہیڈ آفس لاہور پابند کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد ہارون کے خلاف (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

متعدد درخواستیں ہیڈ آفس میں زیر غور تھیں جن کی وجہ سے انہیں ہیڈ آفس پابند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد ہارون کو اس سے قبل بھی کئی بار کرپشن، بد عنوانی اور عوامی شکایات پر ہیڈ آفس پابند کیا چکا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر