چیف سیکرٹری پنجاب نے گریڈ 18 کے 6 ڈی ایس پیز کو ایس پی عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے

چیف سیکرٹری پنجاب نے گریڈ 18 کے 6 ڈی ایس پیز کو ایس پی عہدوں پر ترقی دینے کے ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان )گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے احکامات پر چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے نوٹیفکیشن نمبر SO(S-II)3-3l2018-IIکے تحت 6ڈی ایس پیز گریڈ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

18کو ایس پی کے عہد ے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کیے جبکہ صوبائی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)عارف نواز نے نوٹیفکیشن نمبر472/2018/PS/HQکے تحت مورخہ 05-01-2018 ان افسران کی نئی پوسٹنگ کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جن میں محمد عارف ڈی ایس پی لیگل خانیوال سے ایس پی لیگل ملتان،ڈی ایس پی کنورمحمد قاسم کو ایس پی لیگل بہاولنگر ریجن ،ڈی ایس پی سیف اللہ مرتضی کو اے آئی جی لیگل ایچ آر سی سی پی او پنجاب لاہور ،ڈی ایس پی جاوید اقبال باجوہ کو ایس لیگل ڈی جی خان،ڈی ایس پی فرحت عباس کو ایس پی لیگل فیصل آباد ،ڈی ایس پی تصور حسین کو ایس پی لیگل سرگودھا ریجن ،محمد الیاس ڈی ایس کو ایس پی لیگ شیخوپورہ ،محمد انور خان ڈی ایس پی کو ایس پی لیگل پی ٹی ایس فاروق آباد اور مسز شاہدہ نسرین ڈی ایس پی کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈی ایس پی لیگل خانیوال محمد عارف کو بہترین کارکردگی پر ترقی دی گئی ہے خانیوال کے عوامی سماجی اورتجارتی حلقوں نے مہر محمد عارف کو ترقی پانے پرمبارکباد دی ہے۔

ترقی

مزید : ملتان صفحہ آخر