نئے کنکشن نہ ملنے پر سائلین کا احتجاج ‘ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری

نئے کنکشن نہ ملنے پر سائلین کا احتجاج ‘ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری

ملتان( سٹاف رپورٹر ) سوئی گیس کے نئے کنکشن نہ ملنے پرسائلین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ 2سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے مگر کنکشن تاحال نہیں مل سکے ۔سوئی گیس دفتر کے چکر پر چکر لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ عملہ کبھی کوئی اور کبھی کوئی بہانہ کرکے واپس بھیج دیتا ہے ۔ دوسری (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

جانب افسران بھی شنوائی نہیں کر رہے ہیں ۔دریں اثنا سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔گیس کی فراہمی صبح ہی بند کر دی جاتی ہے جو دوپہر 1بجے تک نہیں ہوتی ۔ اس کے علاوہ شام کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے ۔بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے ۔ ایل پی جی 130روپے فی کلو ہونے کے باعث صارفین کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے ۔ اس صورتحال میں صارفین اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے ۔

سوئی گیس

مزید : ملتان صفحہ آخر