کہروڑ پکا ‘ دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل‘ ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج
کہروڑپکا ( سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر)پرا نی دشمنی ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،ملزمان موقع سے فرار ۔ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج،اشتہاری کی گرفتاری کا مطا لبہ۔ڈی ایس پی تین گھنٹے کے بعد مظاہرین کے پاس پہنچے۔پولیس ذرائع کے مطا بق نواحی علا قہ تلوک پور میں شریف، سردار ،فرزند علی،شریف ،صدیق،قاسم،اجمل وغیرہ نے اکرم ڈوگرنامی نوجوان کو پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
ہلاک کر دیا ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے فائرنگ کے بعد موقع سے فرا ر ہو گئے ورثانے نعش کو میلسی چوک میں رکھ کر روڈ بلا ک کر دیا اور ٹائروں کو آ گ لگا کر احتجاج شروع کر دیا ملتان سے فرانزک ٹیم نے پہنچ کر میلسی چوک میں ہی نعش کا معائنہ کیا اور تفصیلات اکھٹی کی اس موقع پر تھانہ صدر کا کوئی بھی اہلکار موجود نہ تھا تھانہ دھنوٹ کے ایس ایچ او ملک اسماعیل نے مظاہرین اور ٹیم کو ڈیل کیا تقریباً احتجاج کے تین گھنٹے کے بعد ڈی ایس پی سرکل اشفاق گجر میلسی چوک پہنچے اور مذاکرات کے بعد ورثاء نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے گئے مظاہرین ورثاء کا مطالبہ تھاکہ قبل ازیں تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے اشتہاری سردار کو مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا اورجس نے آج اپنے ساتھیوں شریف اشتہاری اور دیگر کے ساتھ مل کر اکر م کو قتل کر دیا ۔ان کامطالبہ تھاکہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔
نوجوان قتل