نواز شریف نے فوج کے ڈر سے بھارتی وزیر اعظم سے چھپ کر ملاقات کی : عمران خان

نواز شریف نے فوج کے ڈر سے بھارتی وزیر اعظم سے چھپ کر ملاقات کی : عمران خان
 نواز شریف نے فوج کے ڈر سے بھارتی وزیر اعظم سے چھپ کر ملاقات کی : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو ذلیل کرنے والے ہمارے آج کے حکمران میر جعفر صادق ہیں،نواز شریف کی سوچ جارج بش جیسی ہے،ٹرمپ نے جو بیان دیئے اس کی ذمہ دار بھی سیاسی اشرافیہ ہے، امریکہ نے 16سال افغان جنگ لڑی، ناکامی کا ملبہ ہم پر ڈال دیا، شریف برادران نے امریکیوں سے کہا کہ ہمیں تیسری باری دلوا دیں، شہباز شریف امریکیوں کو دکھانے کیلئے روز نئی ہیٹ پہنے ہوتے ہیں،فضل الرحمان نے امریکیوں سے کہا کہ وزیراعظم بناتو اچھے تعلقات رکھنا میرے پاس بیچنے کیلئے سیٹیں ہیں، نائن الیون حملہ آوروں کو پکڑوانے میں مدد کرنی چاہیے تھی، زرداری نے این آر او کے خلاف بات کی، ہو سکتا ہے اللہ نے ہدایت دے دی ہو،میر شکیل جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں، میر شکل کے تمام لنکس کھلوائیں گے، میر شکیل نے جو اربوں روپے باہر رکھے ہیں وہ بھی نکلوائیں گے،سپریم کورٹ نے نیب کی نااہلی کی وجہ سے حدیبیہ کیس روک دیا ہے ، نواز شریف نے فوج کے ڈر سے بھارتی وزیراعظم سے چھپ کر ملاقات کی، کس ملک کا وزیراعظم اس طرح چھپ کر ملاقات کرتا ہے، نواز شریف نے امریکی سفیر کو کہا کہ میں نے دباؤ ڈال کر فوج بھجوائی تھی، شہبازشریف نے جماعت الدعوہ کے خلاف امریکہ سے معلومات لیں، شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں، شریف برادران نے امریکیوں سے کہا کہ ہمیں تیسری باری دلوا دیں، شہباز شریف امریکیوں کو دکھانے کیلئے روز نئی ہیٹ پہنے ہوتے ہیں، وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ اصغر خان کو بڑا سیاستدان مانتا تھا، اصغر کالاڈلے کے خلاف کیس 25سال تک نہیں سنا گیا، اصغر خان نے جدوجہد کی کہ کس طرح پیسے دے کر لاڈلے کو فائدہ دیا گیا، پاکستان نے کسی اور کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکہ نے 16سال افغان جنگ لڑی، ناکامی کا ملبہ ہم پر ڈال دیا۔فضل الرحمان نے امریکیوں سے کہا کہ میرے پاس بیچنے کیلئے سیٹیں ہیں، مسلمانوں سے ناروا سلوک پر امریکہ نے کہاکہ بھارت کو واچ لسٹ میں ڈالا۔ اسحاق ڈار کے بیٹوں کے 2ٹاور25ارب کے ہیں، نواز شریف کے 300ارب باہر پڑے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے قوم کی حیثیت ختم کر دی ہے، یہ ٹرمپ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے ہیں، پرچی سے پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دنیا میں قوم کی حیثیت بحال کرائے گی، برطانیہ میں چھپے جنگ کی ہیڈ لائن ہے پاکستان جھوٹا، دھوکے باز ہے، میر شکیل جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کو دشمن کی ضرورت نہیں، میرشکیل کا پیسہ باہر پڑا ہے وہ ملک کے خلاف ہیڈلائنیں لگا رہا ہے، میر شکیل نے اپنے اخبار میں پاکستان کے خلاف خبر چھاپی، افغانستان میں امن پاکستان کی ضرورت ہے، افغانستان کی بدتر صورتحال پر پاکستان کو الزام دینا افسوسناک ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -