ملکی حالات قابل تشویش ، حکومت پوری مدت پوری کرنے کیلئے پھر بھی پر امید : احسن اقبال

ملکی حالات قابل تشویش ، حکومت پوری مدت پوری کرنے کیلئے پھر بھی پر امید : احسن ...
 ملکی حالات قابل تشویش ، حکومت پوری مدت پوری کرنے کیلئے پھر بھی پر امید : احسن اقبال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہ اس وقت ملک میں جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں ،ن) لیگ مدت پوری کرنے کیلئے پرامید ہے، سی پیک کی کامیابی پر دشمن پریشان ہیں۔احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ مدت پوری کرنے کیلئے پرامید ہے، اس وقت ملک میں جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں ملک کو خارجی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے، امن و استحکام سے خارجی چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں، دھرنوں کی صورتحال سے ملک خارجی محاذ پر کمزور ہوگا، سی پیک کی کامیابی پر دشمن پریشان ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا یہ کہنا تھا مسلم لیگ ن تو حکومت کی مدت پوری کرنے کیلئے پرامید لیکن بلوچستان میں استعفے اور دھرنوں کی صورتحال ملک کو کمزور کرے گی ، یہ بات قطعی طور پر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مارچ تک حکومت قائم رہے گی۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول