امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے : اردوان

امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے : اردوان
 امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے : اردوان

  

استنبول(صباح نیوز) ترکی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ترک صدر طیب ا ر دوان نے کہا ہے امریکا اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔فرانس روانہ ہونے سے قبل استنبو ل میں میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، جبکہ عر اق، شام، لیبیا، تیونس، سوڈان اور چاڈ میں بھی اسی طرح کی مداخلت کی جارہی ہے ،یہ سارے اسلامی ممالک ہیں اور وہاں کے عوام مسلمان ہیں یہ تمام ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ عراق اور شام میں امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک عوام کو ایک دوسرے سے الجھاتے ا و ر تفرقہ پیدا کرتے رہے ہیں، اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن انقرہ کیخلاف سنجیدہ نوعیت کی سازشوں کے عمل کو برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ ترک سفارتکار کو ایران کی معاونت کے الزام میں ملنے والی امریکی عدالت سے سزا پر نظرثانی کی جائے۔

اردوان

مزید : صفحہ اول