23ویں اے پی این ایس ایوارڈ کی تقریب 15جنوری کو ہو گی

23ویں اے پی این ایس ایوارڈ کی تقریب 15جنوری کو ہو گی

کراچی (پ ر) اے پی این ایس نے 23ویں اے پی این ایس ایوارڈ تقریب15جنوری 2018ء کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے،اس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی ہونگے اور وہ ایوارڈ جیتنے والے 22 صحافیوں اور ایڈور ٹائزنگ ایجنسیوں کے کارکنان میں ایوارڈ تقسیم کریں گے۔ججز پینل نے ممتا ز لکھاریوں ،دانش ور صحافیوں ،تحقیقاتی رپورٹروں اور کالم نویسوں کو جرنلسٹ ایوارڈ دینے کے لئے منتخب کیا ہے۔ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اعجاز وصی،دریاقاضی،طالب ایس،کریم اورسید سلطان حسن تخلیقی کام پر ایوارڈ کے حق دار قرار پائے ہیں۔ نجی شعبے میں میڈاس سے تعلق رکھنے والوں کو بزنس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ دوسری اشتہاری ایجنسیوں کے علاوہ اورئینٹ ایڈورٹائزنگ ایجنسی بھی سپیشل بزنس کے حوالے سے ایوارڈ کی حق دار قرار پائی ہے۔امینہ سیدہ ،ڈاکٹرناصر زبیری،بابرایاز،ڈاکٹررفعیہ تاج،ڈاکٹرفتح محمدبرفات،ڈاکٹرمغیث الدین شیخ،اویس اسلم علی،پروفیسر توصیف احمد خان،ولی رام والابا،ڈاکٹر فہمیدہ حسین،یعقوب مغل،سمین نغمانہ،عابد علی سیداور شاہد قاضی کو ایورڈ دیئے جائیں گے۔تحقیقاتی رپورٹنگ میں رزشتاسیتھنا،نورالہدیٰ،مبارک زیب خان،ندرت کمال،طوبیٰ ندیم،زہرا نبی اوررضیہ فریدکو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔بیسٹ کالم نویس ایوارڈ سید سعادت علی،یاسر پیر زادا اوراسد چانڈیوکو ملیں گے۔فیچر رائٹر ایوارڈنورالہدیٰ،محمد اکرم خان اورمرلی دھرکو دیئے جائیں گے۔کور سٹوری کے حوالے سے امتیاز گل،نوری ہدی،خلیق خان پاکی کو ایوارڈ دیئے جائیں گے اورفوٹوگرافروں میں محمد عظیم اور عدنان فیصل کوایوارڈ دیئے جائیں گے۔

ایوارڈ

مزید : صفحہ اول