ملک میں جمہوریت مستحکم، نواز شریف کی بادشاہت کو خطرہ ہے،پیپلز پارٹی

ملک میں جمہوریت مستحکم، نواز شریف کی بادشاہت کو خطرہ ہے،پیپلز پارٹی

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے تاہم نواز شریف کی بادشاہت کو خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار بھٹو کی 90ویں سالگرہ اور پارٹی کے 50سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو،عزیز الرحمن چن،نوید چودھری،اورنگزیب برکی،سہیل ملک ،شاہدہ جبین سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ شریف برادران جدہ اپنے خلاف کیسسز ختم کرنے گئے لیکن ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں مسلم لیگ(ایس) بھی متعارف ہونے والی ہے۔مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر نے ملک کوویلفیئر سٹیٹ بنایا موجودہ حکمرانوں نے سکیورٹی سٹیٹ بنا دیا ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ٹرمپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہم ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ اول