ٹرمپ کا اقدام خوش آئند ، پاکستان کی مکمل امداد بندکی جائے:سینیٹر رینڈ پال

ٹرمپ کا اقدام خوش آئند ، پاکستان کی مکمل امداد بندکی جائے:سینیٹر رینڈ پال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی ریاست کنٹکی سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے کہا ہے پاکستان جیسے ملک جو دہشتگردی کیخلاف لڑائی سے متعلق اہم معلومات تک رسائی پر پہرے لگاتے ہیں، انھیں رقم لینے کا حق حاصل نہیں،لوگوں کے خون پسینے سے کمائے گئے ڈالر جو عوام ٹیکس میں ادا کرتے ہے، انہیں پاکستان کو دینا بند کیا جائے۔گزشتہ روز آن لائن پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں پال نے امریکہ کی افغانستان میں ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان پر الزاما ت کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا اسلام آباد اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گرد گر وپوں کی سرپرستی کر رہا ہے، جبکہ امریکہ سے امداد میں اربوں ڈالر وصول کر رہا ہے۔امریکہ ان ممالک کو ایک پائی بھی نہ دے جو ہمارا پرچم نذر آتش کرتے اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ وہ بہت جلد سینیٹ میں ایک بِل متعارف کرا رہے ہیں جس میں پاکستان کی امداد بند کرنے کیلئے کہا جائے گا،تاکہ یہ رقوم داخلی زیریں ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے مختص کی جا سکیں۔یاد رہے پال نے 2015میں فلسطینی اتھارٹی کو امداد بند کرنے کا بل بھی متعارف کرایا تھا۔انہوں نے کہا انہیں ٹرمپ کے حالیہ بیان سے تقویت ملی ہے ،میں برسہا برس سے پاکستان کی امداد رکوانے کی جنگ لڑ رہا ہوں لیکن اب ہمیں ایک پیش رفت نظر آرہی ہے، میں چاہتا ہوں ساری رقوم روکی جائیں۔
رینڈپال

مزید :

صفحہ اول -