سعودی ایئرڈیفنس فورسز کی بروقت کارروائی یمن سے فائربیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

سعودی ایئرڈیفنس فورسز کی بروقت کارروائی یمن سے فائربیلسٹک میزائل فضا میں ...

ریاض(آئی این پی ) سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے یمن سے سعودی حدود میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔عرب نیوز کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شمالی صوبے نجران کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا جسے سعودی ڈیفنس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا جبکہ میزائل یمن سے فائر کیا گیا۔حوثی باغیوں کے زیرانتظام نیوز چینل المسیرا ٹی وی پر میزائل سے متعلق خبر چلنے کے بعد سعودی ڈیفنس فورسز نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میزائل حملہ ناکام

مزید : صفحہ اول