مہمند ایجنسی ، بارودی سرنگ دھماکہ ، سرحد پار سے میزائل حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

مہمند ایجنسی ، بارودی سرنگ دھماکہ ، سرحد پار سے میزائل حملے میں ایک سکیورٹی ...

مہمند ایجنسی ( آن لائن ) مہمند ایجنسی ، تحصیل صافی علینگار پر سرحد پار سے میزائل فائر کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی۔ مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل صافی کے پاک افغان سرحدی دیہات علینگار پر افغانستان کی طرف سے نا معلوم شر پسند وں نے ایک میزائل فائر کیا جو علینگار بلال مسجد کے قریب گر کر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں۔ جبکہ اسی روز تحصیل صافی مامد گٹ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مہمندایجنسی

مزید : صفحہ اول