نیز اپیر سیکٹر ، کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2خواتین زخمی

نیز اپیر سیکٹر ، کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2خواتین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیز یاں جاری ہیں، نیزا پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوگئیں، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کے منہ بند کرادئیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے نیزا پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فائرنگ سے مقامی آبادی کی رہائشی 2خواتین زخمی ہوگئیں۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جاب دیا جس سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔
کنٹرول لائن فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -