نواز، شہبازشریف ا ہم ملاقات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سینیٹر سعود مجید اور کارکنوں کی ملاقات کی ،اس موقع پر نوازشر یف نے کہا حق اور سچ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘ ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز رائیونڈ میں نوازشر یف اور شہبازشر یف نے نمازجمعہ ادا کی جسکے بعد تین گھنٹے طویل ون ٹو ون ملاقات کی جس میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی ہوئی جسکے بعد نوازشر یف وہاں آنیوالے کارکنوں اور سینیٹر سعود مجید سے بھی ملے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشر یف نے کہا (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کیے انکو پورا کیا جارہا ہے اور لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیساتھ ساتھ ملک میں آنیوالی ترقی بھی (ن) لیگی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے اور قوم کی خدمت ہی ہمیشہ سے ہمارا مشن ہے۔ میں نے ہمیشہ تمام تر حالات کے با و جو د حق اورسچ کی بات ہے اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گا۔
سابق وزیر اعظم