فیس بک دوستی! جاپانی لڑکی نے صادق آباد کے نوجوان کو جیون ساتھی بنا لیا

فیس بک دوستی! جاپانی لڑکی نے صادق آباد کے نوجوان کو جیون ساتھی بنا لیا

صا دق آباد(تحصیل رپورٹر)فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی صادق آباد کے 25 سالہ ساجد محمود کیلئے دولہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی اور گھر بسا لیا ۔سچ کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب بات ہو دوستی سے محبت کی تو پھر رنگ نسل ،ذات پات سب باتیں بے معانی اور بے بنیاد ہوجاتی ہیں ا سی طرح صادق آباد کے علاقہ مظہر فرید کالونی کے محمد اکرم خوشی سے نہال ہیں کہ ان کے بیٹے (بقیہ 33نمبرصفحہ7پر )

بیاہ لائیں ہیں اور جاپانی گڑیا 25 سالہ ساجد محمود کی فیس بک کے زرایع جاپان کی ہارونہ سیکورائی سے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی تو دونوں کو ملنے کا خیال آگیا ساجد محمود نے ہارونہ سیکورائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو ہارونہ سیکورائی کی والدہ اور دوستوں نے پاکستان کو دہشتگردی کے واقیعات کا ملک قرار دیتے ہوئے اسے آنے سے منع کیا مگر ہارونہ سیکورائی تمام باتوں کو ٹھکراتی ہوئی پاکستان کو ایک اچھا اور امن پسند ملک قرار دیتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی اور ساجد محمود اور اس کے والدین کراچی ائیر پورٹ پر ہارونہ سیکورائی کو لینے پہنچ گے اور روائتی انداز سے ساجد محمود کے والدین اسے اپنے گھر صادق آباد لے آئے اور مسلمان ہوکر ساجد محمود کی زندگی میں بھی ایک نئی بہار لے آئی اور زندگی بھرکا ساتھ نبھانے کا ہمسفر بن گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر