مستقل رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی ‘ زکریا یونیورسٹی نے پھر مہلت مانگ لی

مستقل رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی ‘ زکریا یونیورسٹی نے پھر مہلت ...

ملتان(جنرل رپورٹر)یونیورسٹیوں میں مستقل رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کیلئے اقدامات شروع ، زکریا یونیورسٹی نے مہلت مانگ لی، تفصیل کے مطابق گورنر ، چانسلر نے زکریا یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں میں مستقل رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے عملدارآمد شروع کردیا ہے(بقیہ 34نمبرصفحہ7پر )

اور اس کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں تاہم زکریا یونیورسٹی نے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار نے گورنر سے ملاقات کی اور ان کابتایا کہ ان کے ایکٹ میں ان اسامیوں پر تعیناتی کرنے کا حق وائس چانسلر کوہے جس پر ان کوبتایا گیا کہ یہ معاملہ ڈبل ڈیوٹی کا ہے یہاں کل وقتی افسر ہونا چاہیے ، جس پر رجسٹرار کا کہنا تھا کہ رجسٹرار ملک منیر کو 17اگست کو ریٹائرڈ ہونا تھا، جس کی وجہ سے یونیورسٹی مشکل حالات کا شکار رہی اب ان سٹیوں پر تعیناتی کیلئے کام شروع کیا جا رہا ہے اور جلد مستقل افسر تعینا ت کردئے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر