مقبوضہ کشمیر، کٹھ پتلی انتظامیہ نے آسیہ اندرابی کو گھر میں نظر بند کر دیا

مقبوضہ کشمیر، کٹھ پتلی انتظامیہ نے آسیہ اندرابی کو گھر میں نظر بند کر دیا

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سرینگر میں انکے گھرمیں نظربند کردیا ہے ۔ دختران ملت کی ترجمان فہمیدہ صوفی نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارتی پولیس سرینگر کے علاقے صورہ میں آسیہ انداربی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں گھر میں نظربند کردیا ۔ واضح رہے کہ آسیہ اندرابی کوکئی ماہ کی غیر قانونی نظربندی کے گزشتہ ماہ کی 25تاریخ کو سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کیاگیا تھا ۔ آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاہے کہ عالمی ادارہ 69بر س بعد بھی کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے ۔

آسیہ اندرابی

مزید : صفحہ اول