امریکہ نے پانچ اہم ایرانی شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے پانچ اہم ایرانی شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے پانچ ایرانی شخصیات پر پابندی عائد کردی ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلقہ پانچ اہم ایرانی شخصیات پر پابندی عائد کردی گئی ہیں جسکے نتیجے میں امریکی شہریوں کیلئے ان کیساتھ ہر قسم کا لین دین ممنوع کردیا گیا ہے اور ان شخصیات کے تمام اثاثے بھی منجمند کردیئے گئے ہیں۔

ایرانی شخصیات پابندی

مزید : صفحہ اول