فیض آباد دھرنا، جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے کمیٹی قائم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے فیض آباد دھرنے کے جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے فیض آباد دھرنے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کریں گے۔ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ کمیٹی کے ممبرز میں 2 علما بھی شامل ہوں گے ، چیف کمشنر راولپنڈی اور آئی جی اسلام آباد بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کا جائزہ لے گی جبکہ دھرنے کے شرکا اور پولیس فورس کی تعداد کا بھی جائزہ لے گی۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی زخمی پولیس اہلکاروں کے نقصانات کا بھی جائزہ لے گی۔
دھرنا