مصری شاہ: لواحقین کا دو کزنوں کی ہلاکت کو محض حادثہ ماننے سے انکار

مصری شاہ: لواحقین کا دو کزنوں کی ہلاکت کو محض حادثہ ماننے سے انکار

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ مصری شاہ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گڑھی شاہو پْل پر 2 کزنوں کی حادثے میں ہلاکت ہوگئی تھی۔ لواحقین نے اس واقعہ کو محض حادثہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گاڑی نے پیچھے سے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا لہٰذا اس معاملے پر تحقیق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے ملز ما ن کی گر فتا ری کی اپیل کی ہے ۔

مزید : علاقائی