پولیس افسرو اہلکارذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں: آئی جی پنجاب

پولیس افسرو اہلکارذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں: آئی جی پنجاب

لا ہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ افسران و اہلکار خدمت خلق کو شعار بناتے ہوئے عوام کی جا ن ومال اور عزت کے تحفظ کیلئے پہلے سے زیادہ محنت ، ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اورخود کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران سے ملاقا ت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔

مزید : علاقائی