کاہنہ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 3افراد جاں بحق،2زخمی
لا ہور (کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں 2موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے سوئے آصل کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پر سوارآصف ، بلال اور شان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے لاشوں کو مردہ خانے بجھوا دیا۔