ایس ایچ او کے بھائی ، یوسی چیئر مین کا گڑھی شاہو سکول کی زمین پر قبضہ ، دفتر بنا لیا

ایس ایچ او کے بھائی ، یوسی چیئر مین کا گڑھی شاہو سکول کی زمین پر قبضہ ، دفتر ...

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او انسپکٹر رانا ارحم کے بھا ئی اور بلدیاتی نمائندے، چیئرمین یوسی 173 رانا اکرم نے گورنمنٹ محسن مڈل گرلز ہائی سکول گڑھی شا ہو کی زمین پر قبضہ کرکے دفتر بنا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلدیاتی نمائندوں کی مبینہ غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، گڑھی شاہو میں یوسی 173 کے چیئرمین رانا اکرم نے گورنمنٹ محسن مڈل گرلز ہائی سکول کی زمین پر قبضہ کرکے اپنا دفتر تعمیر کرلیا، سکول کا نیم بورڈ اتار کر یوسی دفتر کا بورڈ لگا دیا۔سکول پرنسپل روبینہ کا کہنا ہے کہ یوسی چیئرمین رانا اکرم کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھیجی گئیں ہیں لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی، سکول کی اراضی پر ایک فیملی بھی رہائش پذیر ہے، طلبا سے کھیل کا میدان بھی چھین لیا گیا۔ یو سی نا ظم ایس ایچ او رانا ارحم کا بھا ئی اور حبیب اللہ روڈ کا رہا ئشی ہے۔

مزید : علاقائی