فیکٹری ایریا ایل ڈی اے کوارٹر میں دو بچے پراسرار طور پر جھلس گئے
لا ہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا ایل ڈی اے کوارٹر میں دو بچے کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر جھلس گئے،۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کوارٹر گیٹ نمبر3میں واقع گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے8سالہ یشوا اور4سالہ ریحان پراسرار طور پر جھلس گئے۔ جنہیں مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردیا۔ متاثرہ بچوں کے ورثاء نے الزام لگایا کہ نامعلوم شخص نے کیمیکل پھینکاجبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بچوں نے مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی جو ان کے کپڑوں کو لگ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے بچوں کے جلے کپڑے اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے آگ لگنے کے چند شواہد بھی ملے ہیں۔پولیس کا کہناتھا کہ تیزاب پھینکنے سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ متاثر بچے یشواکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔