6پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

6پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

لا ہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 6افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے محمد ارشد کو ڈی ایس پی اینٹی رائٹ ، تنویر احمد اے ڈی آئی جی سرگودھا ریجن، خالد محمود انوار ڈی ایس پی بھلوال سرگودھا ، راجہ غلام عباس کو ایس ڈی پی اوفیکٹری ایریا فیصل آباد ، خالد محمود کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم فیصل آباد اور عامر مشتاق کو ایس ڈ پی او صدربھکر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

مزید : علاقائی