نصیر آباد ، گوالمنڈی ، مصطفی آباد ، پرانی انار کلی، وحدت کالونی میں ڈکیتی کی وارداتیں

نصیر آباد ، گوالمنڈی ، مصطفی آباد ، پرانی انار کلی، وحدت کالونی میں ڈکیتی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکو مت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -تفصیلات کے مطابق نصیر آ با د کے علا قے میں ذوالفقا رکے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔گو المنڈ ی کے علا قہ میں امین کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ مصطفی آ با دکے علا قہ میںیو سف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔پر انی انا ر کلی کے علا قہ میں اسر ارکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،وحد ت کا لو نی میں اشفا ق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ سبز ہ زار میں مشتا ق،ستو کتلہ میں طا ہرکی گاڑیاں اوریکی گیٹ میں فر خا ن،لا ڑ ی اڈہ اظہا ر،گا رڈن ٹا ؤ ن میں احمد ،مغل پو رہ میں افتخا ر اورفیصل ٹا ؤ ن میں جا ویدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں-

مزید :

علاقائی -