مڈل منیجرز یونین کونسلوں میں محفوظ معاشروں کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کریں: ڈاکٹر رضوان نصیر

مڈل منیجرز یونین کونسلوں میں محفوظ معاشروں کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا ...

لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ( ریسکیو1122)ڈ ا کٹر رضو ان نصیر نے چار روزہ

کیڈرے کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مڈل منیجرز پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں محفوظ معاشروں کی تعمیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے قیام ، کمیونٹی ٹیمز کی معیار ی تربیت اور ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور کیڈرے ٹریننگ کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے 2018کے کمیونٹی سیفٹی پلان پر عمل کریں۔

۔کیڈرے کورس کے اختتامی روز چوبیس گھنٹوں پر محیط عملی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس کے شرکاء کو سانحات میں ریسپانڈ کرنے اور سیکھی گئی مہارتوں کوبروئے کار لانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

مزید : علاقائی