اداکارہ عائشہ ثناء کی بریت کی درخواست پرفریقین کے وکلاء طلب

اداکارہ عائشہ ثناء کی بریت کی درخواست پرفریقین کے وکلاء طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے اداکارہ عائشہ ثناء کی جانب سے بریت کی درخواست پرفریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی کھرل نے ادکارہ عائشہ ثناء کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

دکارہ عائشہ نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔عدالت جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کرے ،اداکارہ عائشہ ثناء اپنے وکیل کے ہمراہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف شوشل میڈیا پر غیرقانونی تصاویراپ لوڈ کرنے کا الزام ہے،اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف ایف آئی اے حکام نے سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی