قتل کی دھمکیوں کیخلاف درخواست پرایس ایچ او باٹا پور سے رپورٹ طلب

قتل کی دھمکیوں کیخلاف درخواست پرایس ایچ او باٹا پور سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او باٹا پور سے 8جنوری کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری عثمان کی درخواست پر سماعت کی ۔
،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او باٹا پور درخواست گزار کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں،ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد درخواست گزار پر تشدد کیا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں مدعی کی جانب سے ایس ایچ او کو درخواست بھی دی گئی تھی مگر ایس ایچ او کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -