سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پرفیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاہے جو 19 جنوری کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔

فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر وکلا ء نے بحث مکمل کرلی۔فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ یہ کیس دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا،پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی نہیں کی بلکہ اپنے فرائض انجام دئیے، ادارہ منہاج القران کے وکیل رائے بشیر نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کرکے دہشت پھیلائی جو دہشت گردی کے زمرے میں ہی آتا ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : علاقائی