پیپلزلائیرز فورم نے ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا

پیپلزلائیرز فورم نے ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا

لاہور(نامہ نگار)پیپلزلائیرز فورم کی جانب سے ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں ذوالفقاربدر رانا سجاد اور سابق وفاقی وزیر مشتاق اعوان سمیت وکلا ء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایوان عدل میں پیپلز لائیرز فورم کی جانب سے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ 25پونڈ کا کیک پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیربدر مرحوم کے بیٹے ذوالفقاربدرنے تیارکرایا۔

وکلا ء نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سابق وزیراعظم ایک عظیم راہنما تھے۔

مزید : علاقائی