ایک سالہ بچہ باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم

ایک سالہ بچہ باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ایک سالہ بچہ باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے صبا بی بی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے چار ماہ قبل مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے۔ شوہر نے زبردستی ایک سالہ بچے کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔عدالتی حکم پرلاری اڈا پولیس نے باپ کو بچے سمیت عدالت میں پیش کردیا ۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد ایک سالہ بچہ باپ سے لے کرماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

مزید :

علاقائی -