غیر معیاری جوسز اورکاربونیٹ مشروبات کی فروخت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
لاہور(نامہ نگارخصوصی)غیر معیاری جوسز اور کاربونیٹ مشروبات کی فروخت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر معیاری جوس اور مشروبات مضر صحت ہیں اور مختلف بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں ۔حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے غیر معیاری جوس اور کاربونیٹ مشروبات کھلے عام فروخت کئے جا رہے ہیں اور اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی لیکن غیر معیاری جوس اور کاربونیٹ مشروبات بیچے جا رہے ہیں۔
، درخواست میں استدعا کی گئی کہ غیر معیاری جوس اور کاربونیٹ مشروبات پر پابندی لگائی جائے۔
مشروبات