سرکاری میڈیکل کالجوں کی تمام تفصیلات طلب کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

سرکاری میڈیکل کالجوں کی تمام تفصیلات طلب کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سرکاری میڈیکل کالجوں کی تمام تر تفصیلات طلب کرنے کے لئے پاکستان پرائیویٹ میڈیکل کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔پاکستان پرائیویٹ میڈیکل کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے ڈاکٹر جاوید اصغر نے یہ متفرق درخواست بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام نجی میڈیکل کالجز سپریم کورٹ کے حکم پر اپنی تمام تفصیلات جمع کرا رہے ہیں، جبکہبیشتر سرکاری کالج پی ایم ڈی سی کے رولز اینڈ ریگولیشن پر عملدرآمد نہیں کر رہے، میڈیکل کی بہترین تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری میڈیکل کالجوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے فنڈز گرانٹس کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔

میڈیکل کالجز

مزید : علاقائی