انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کیخلاف اورصارفین سے انڈسٹریل ٹیرف وصولی روکنے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کے خلاف اورصارفین سے انڈسٹریل ٹیرف وصولی روکنے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اللہ وسایہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے سے قبل وفاقی حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ انڈسٹریل گیس ٹیرف بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔
، دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔
فیصلہ محفوظ