ماتحت عدالتوں کے تمام ججوں‘ انکے بچوں کی ہیلتھ انشورنس کیلئے تفصیلات طلب

ماتحت عدالتوں کے تمام ججوں‘ انکے بچوں کی ہیلتھ انشورنس کیلئے تفصیلات طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججوں اور ان کے بچوں کی ویلفیئر کے لئے پنجاب کے تمام ججوں کی ہیلتھ انشورنس کرنے کے لئے تفصیلات مانگ لی ہیں۔عدالت عالیہ نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ذاتی معلومات طلب کرلیں ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار ڈسٹرکٹ جوڈیشری جج فیصل محمود میر نے خصوصی عدالتوں سمیت پنجاب کے تمام ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں کے ججوں کے بچوں کی تعلیمی ویلفیئر کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے تمام ججوں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ان کی ذاتی تفصیلات درکار ہیں۔

انشورنس

مزید : علاقائی