انسپکٹر کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس

انسپکٹر کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے انسپکٹر کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سب انسپکٹر مہدی حسن کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آؤٹ کو آف ٹرن پروموشن کو جواز بنا کر تنزلی کی گئی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دیگر بیج میٹس کے ساتھ سنیارٹی مقرر نہیں کی گئی جس سے سینیارٹی متاثر ہوئی ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

آئی جی کو نوٹس

مزید : علاقائی